گجرات کے علاقے ڈنگہ روڈ پر واقع دھل بنگش اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ماں اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ 16 اگست 2025 کو دوپہر 1 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق، چکوڑی بھیلووال سے تعلق رکھنے والے طارق فاروق کی فیمل جس میں ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا شامل تھے—موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔
جاں بحق افراد
بشریٰ بی بی زوجہ طارق فاروق، عمر تقریباً 50 سال، ساکن چکوڑی بھیلووالموقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
علیشہ ولد طارق، عمر تقریباً 20 سال شدید ہیڈ انجری کے باعث موقع پر جاں بحق۔
زخمی
عبداللہ ولد طارق، عمر 17 سال شدید زخمی، ہیڈ انجری، حالت تشویشناک۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی عبداللہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا، جنہیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔