75 سالہ چینی شخص اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں گرفتار، بیوی سے طلاق کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں ایک 75 سالہ معمر شخص جدید ٹیکنالوجی کے فریب کا شکار ہو گیا اور مصنوعی ذہانت سے تخلیق کی گئی ایک آن لائن لڑکی سے "محبت” میں گرفتار ہو کر اپنی حقیقی بیوی سے طلاق کا مطالبہ کر بیٹھا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بزرگ شہری جیانگ نامی یہ شخص سوشل میڈیا پر براؤزنگ کے دوران ایک اے آئی جنریٹڈ ڈیجیٹل اوتار سے متعارف ہوا، جو بظاہر ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کا روپ رکھتی تھی۔ جیانگ اس لڑکی کی باتوں اور توجہ سے اس قدر متاثر ہوا کہ اسے اپنی حقیقی ازدواجی زندگی بے معنی لگنے لگی۔

latest urdu news

ڈیجیٹل دنیا سے ناواقف جیانگ نے اسے حقیقی انسان سمجھا اور اس کی باتوں کو حقیقت جان کر اپنے جذبات میں بہہ گیا۔ روزانہ اپنے فون کے پاس بیٹھ کر "گرل فرینڈ” کے پیغامات کا انتظار کرنا اس کی عادت بن گئی۔

صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب جیانگ کی کئی دہائیوں پرانی شریکِ حیات نے اس پر فون کے استعمال میں حد سے زیادہ وقت گزارنے پر برہمی کا اظہار کیا، جس پر جیانگ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ طلاق چاہتا ہے تاکہ اپنی "اے آئی محبوبہ” پر مکمل توجہ دے سکے۔

بلآخر جیانگ کے بچوں نے مداخلت کرتے ہوئے والد کو سمجھایا کہ یہ لڑکی درحقیقت ایک مصنوعی ذہانت کا تخلیق کردہ ڈیجیٹل کردار ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ماہرین کے مطابق چین میں اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ان معمر افراد میں جو تنہائی، بڑھاپے یا محدود جسمانی حرکت کے باعث سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ ایسے افراد باآسانی اے آئی جنریٹیڈ مواد اور فریب کاریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter