کراچی: ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں بچوں کا لرزہ خیز قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب خاتون نے اپنے 8 سالہ بیٹے ضرار اور 4 سالہ بیٹی سمیحہ کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں بچوں کو جاگتی حالت میں کچن کی چھری سے واش روم میں ذبح کیا گیا، اور بعد ازاں ان کی لاشیں کمرے میں لاکر ماں نے اپنی گود میں رکھ لیں۔

latest urdu news

سابق شوہر کا لرزہ خیز انکشاف

مقتول بچوں کے والد اور ملزمہ کے سابق شوہر غفران کے بیان نے واقعے کو مزید ہولناک بنا دیا۔ ان کے مطابق، بچوں کی والدہ ادیبہ نے واقعے کے روز، 14 اگست کو دوپہر ڈھائی بجے کے قریب فون کال کی اور پوچھا: "تمہیں معلوم ہے میں نے کیا کیا ہے؟”

جب غفران نے لاعلمی کا اظہار کیا تو ادیبہ نے ویڈیو کال کی، اور اس دوران دکھایا کہ وہ اپنے بچوں کی لاشیں گود میں لیے بیٹھی ہے۔ اس موقع پر غفران کا کہنا تھا کہ وہ صدمے میں چلا گیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

عدالت اور تفتیشی پیشرفت

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، خاتون شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، جس کی ممکنہ وجہ طلاق اور بچوں کی حوالگی کا تنازع تھی۔ کچھ عرصہ قبل اس کا اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، جس کے بعد وہ نفسیاتی طور پر غیر مستحکم نظر آ رہی تھی۔

مقتول بچوں کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے، جہاں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے غم کی حالت میں شرکت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter