خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، 194 افراد جاں بحق، صوبے میں سوگ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا: صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 194 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے کل صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق بونیر میں 78 افراد آبی ریلوں میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں نقصان سب سے زیادہ ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشکل مقامات تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

این ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 150 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 128 مرد، 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث گلگت میں 5 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔

خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد شہید

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا۔ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

بٹگرام اور مانسہرہ کے سرحدی علاقوں میں بادل پھٹنے سے متعدد گھر بہہ گئے اور لوگ لاپتہ ہوئے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

مانسہرہ میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ لوئر دیر کے میدان سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں بھی کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 5 ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

بونیر اور سوات میں سیلابی ریلے، 80 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور متاثرہ افراد کے لیے مکمل حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبے میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سوگ منایا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیلابی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter