واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے گروپ کالز میں نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔
سب سے اہم فیچر "شیڈول کالز” ہے۔ اس نئے آپشن کے ذریعے صارفین اب گروپ چیٹس میں کالز کو پہلے سے شیڈول کر سکیں گے۔
میٹا کے مطابق، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کے "کالز ٹیب” میں جا کر پلس بٹن دبانا ہوگا، جہاں "شیڈول کال” کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد صارفین اپنے کانٹیکٹس کو انوائیٹ کر سکیں گے اور کال لنک کو کیلنڈر ایپس میں بھی ایڈ کیا جا سکے گا۔
جب شیڈول کے مطابق کال شروع ہوگی تو مدعو کیے گئے افراد کو الرٹ موصول ہوگا۔ اس کے علاوہ صارفین کالز ٹیب میں کانٹیکٹس اور کال لنکس کو بھی منظم رکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کا جادوئی فیچر، ساکت تصاویر کو بنائے گا زندہ!
کمپنی نے گروپ کالز کے لیے دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جن میں "Raise Your Hand” آپشن شامل ہے، جس سے کال میں شریک افراد جان سکیں گے کہ آپ بات کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح ایموجی ری ایکشنز کے ذریعے صارفین فوری ردِعمل بھی دے سکیں گے۔
یہ فیچرز واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے کالنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔