ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجرا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

وزارتِ بحری امور کے مطابق اس اسکیم کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ نجی اور سرکاری اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جائے گا۔ اسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ ہر ملازم کو یکساں اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولت میسر آ سکے۔

وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے، اسی لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت نہ صرف علاج بلکہ لازمی میڈیکل چیک اپ بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور فوری علاج ممکن بنایا جا سکے۔

پنجاب کابینہ کی بڑی منظوری: سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کا فیصلہ

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آفیسرز کے ساتھ ساتھ تمام اسٹاف کو بھی یکساں طور پر اسکیم سے فائدہ ملے گا۔ اس اقدام سے ملازمین کے طویل المدتی اخراجات میں کمی آئے گی اور ان کی مجموعی صحت و کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

یہ اقدام کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہزاروں ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے، جس سے ان کے اہلِ خانہ کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter