گجرات: پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاؤس گجرات میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں صوبائی صدر مسلم لیگ پنجاب ملک محمد سمین، اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد چوہدری شافع حسین نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر تحریکِ پاکستان کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اوورسیز حقوق کے محافظ، چوہدری شافع حسین کی امریکہ میں ملاقاتیں
خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کے طرزِ سیاست پر عمل پیرا ہے۔ ہم انتقام کی بجائے خدمت اور اتحاد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دی تو پوری قوم متحد ہوئی، لیکن انتشاری ٹولے کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں برسوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ایک بڑا اسپتال نہ بنایا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صرف ڈیڑھ سال میں صوبے میں دو بڑے اسپتال قائم کر دیے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کی سیاست کو آگے بڑھات