آئس ہاکی میچ میں انوکھا واقعہ،ماں بیٹے کے دفاع میں میدان میں کود پڑی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیک ریپبلک میں ایک مقامی آئس ہاکی میچ کے دوران غیر معمولی اور دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب ریفری کی جانب سے کھلاڑی پر پینلٹی عائد کرنے پر اس کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بیٹے کے دفاع میں میدان میں جا پہنچی۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا جو ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ اس فیصلے پر کھلاڑی کی ماں، جو تماشائی کے طور پر اسٹیڈیم میں موجود تھی، شدید برہم ہوگئی اور فوراً میدان میں داخل ہو کر ریفری سے بحث شروع کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hockey Forever (@hockeyforever)

تماشائی اور کھلاڑی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کچھ افراد نے قہقہے لگائے جبکہ کئی نے موبائل فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی۔ بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔

کئی صارفین نے لکھا کہ "ماں تو آخر ماں ہوتی ہے، چاہے میدان کھیل کا ہی کیوں نہ ہو” جبکہ کچھ نے ریفری کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ فیصلے کرنے سے پہلے کھلاڑی کی ماں کے جذبات کا بھی خیال رکھیں۔

گھر بیٹھے خلا میں سیلفی کیسے لی جاسکتی ہے؟ دلچسپ طریقہ جانیے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter