پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، لیکن اس موقع پر کچھ نوجوان غیر معمولی کرتب دکھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان مزار قائد کی دیوار پر چڑھ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کی حرکت پر وہاں موجود افراد نے اسے گھیر کر ویڈیو بنائی، جبکہ رینجرز اہلکار نوجوان کو قابو میں لے کر لے گئے۔
وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متنوع ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ لوگ غیر مقامی ہیں جو مزار قائد پر آ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں، جبکہ کچھ نے طنزاً کہا کہ کیا پولیس بعد میں اس نوجوان کو تمغہ جرات دے گی۔
یوم دفاع، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب
ایک صارف، احسن، نے نوجوان کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مزار قائد کی بے حرمتی ہے۔ فرحان صدیقی نے لکھا کہ اگر آج اس پر کارروائی نہ ہوئی تو لوگ بعد میں مزید ایسے کرتب کرنے لگیں گے۔ بعض صارفین نے کہا کہ نوجوان نے جشن آزادی منانے کے بجائے مزار قائد کو فتح کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب مزار قائد پر موجود بچوں نے فواروں میں نہاتے ہوئے اسے سوئمنگ پول بنا دیا، اور سیکیورٹی اہلکار انہیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئے۔