مصر میں ایک شخص نے موبائل فون نگل لیا، کامیاب سرجری سے نکال لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے معدے سے مکمل موبائل فون کامیابی سے نکال لیا۔ مریض کو شدید پیٹ درد، قے اور کمزوری کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، مریض کی حالت غیر ہونے پر اسکین کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے معدے میں ایک بھاری شے کی موجودگی کا سراغ لگایا۔ بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ شے ایک چھوٹا موبائل فون تھا، جسے مریض نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نگل لیا تھا۔

latest urdu news

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی کا کہنا ہے کہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری اور مہارت کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے موبائل فون کو نکال لیا۔ خوش قسمتی سے سرجری کے دوران کوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوئی اور مریض ہوش میں آنے کے بعد مستحکم حالت میں ہے، تاہم اسے فی الحال مزید نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

یہ واقعہ دنیا بھر میں پیش آنے والے ان غیر معمولی طبی کیسز میں شامل ہو گیا ہے، جن میں افراد نے خطرناک اشیاء نگل لی ہوں۔ یاد رہے کہ مصر میں اس سے قبل 2021ء میں بھی ایک شخص نے موبائل فون نگل لیا تھا، جو اس کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا، اور اسے ہنگامی بنیادوں پر نکالا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter