پاکستان ایک روشن چراغ ہے، جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج اقوامِ عالم میں سر بلند ہے اور معاشی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ عظیم سرزمین عطا کرنے اور باوقار، آزاد زندگی گزارنے کا موقع دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے 78ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

latest urdu news

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے، اور حالیہ "معرکۂ حق” میں کامیابی پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے، جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے۔ یہ ملک ہماری آن، بان اور شان ہے، اور پاکستان کے بغیر ہماری کوئی شناخت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں و کارکنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی مناتے ہوئے ہم ان لاکھوں شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے جنہوں نے یہ ملک بنانے اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم آزادی خود احتسابی کا دن بھی ہے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا، لیکن ہم نے بدلے میں ملک کو کیا دیا؟ خوشی کی بات یہ ہے کہ آج قوم جاگ چکی ہے اور ملک کی سرحدوں پر ہمارے بہادر جوان پوری مستعدی سے جاگ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter