اداکاری میں بہترین مگر لگتی ہیں لڑکا زیادہ: پروین اکبر کا صنم سعید پر دلچسپ تبصرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید کو "بہترین اداکارہ” قرار دیا، مگر ساتھ ہی ان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں "لڑکی کم، لڑکا زیادہ لگتی ہیں”۔

پروگرام کی میزبان متھیرا نے دورانِ شو جب صنم سعید کی تصویر پروین اکبر کو دکھا کر ان کی رائے پوچھی تو پروین اکبر نے مسکراتے ہوئے کہا:
"صنم سعید بہت اچھی آرٹسٹ ہیں، لیکن مجھے نجانے کیوں وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، ان میں ایک ٹام بوائے سا انداز ہے۔”

latest urdu news

پروین اکبر کا کہنا تھا کہ وہ صنم سعید کے کام کی معترف ہیں اور ان کے کئی ڈرامے دیکھ چکی ہیں، جن میں انہوں نے خود کو ایک باکمال اداکارہ کے طور پر منوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظاہری انداز چاہے جیسا بھی ہو، صنم کی اداکاری میں گہرائی، اعتماد اور حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ صنم سعید حال ہی میں اداکار محب مرزا کے ساتھ ازدواجی زندگی میں خوشیاں سمیٹ رہی ہیں اور حالیہ دنوں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter