وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر رضوان طاہر کے گھر آمد، عظیم قربانی کو خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید میجر رضوان طاہر قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

چند روز قبل میجر رضوان طاہر بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج شہید کے گھر جاکر والد کرنل (ر) محمد طاہر اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

latest urdu news

محسن نقوی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے والد سے گفتگو میں کہا کہ آپ کا حوصلہ اور عزم پوری قوم کے لیے طاقت کا باعث ہے، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میجر رضوان طاہر نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی، ان کی قربانی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔

شہید کے والد کرنل (ر) محمد طاہر نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کئی خفیہ آپریشنز کی قیادت کی اور متعدد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، ہمیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter