16
بیجنگ، چین نے بھارت سے درآمد ہونے والے سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف بدستور برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ شرح 30.6 فیصد مقرر ہے۔
چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ اقدام مقامی صنعت کے تحفظ اور غیر منصفانہ تجارتی پریکٹسز کے انسداد کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ ٹیرف سب سے پہلے 2014 میں نافذ کیے گئے تھے، جنہیں اگست 2020 میں مزید توسیع دی گئی تھی۔
وزارت نے واضح کیا کہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے تحت بھارتی فائبر آپٹکس پر عائد محصول برقرار رہے گا تاکہ مارکیٹ میں مسابقتی توازن قائم رہے اور ملکی پیداوار کو نقصان نہ پہنچے۔