اٹلی کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے المناک حادثہ، 20 ہلاک، درجنوں لاپتا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب سمندر میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچاؤ اور تلاش کا کام جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 سے 80 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے متاثرین کو فوری طور پر مقامی ریسکیو مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر سوار افراد کا تعلق مختلف افریقی و ایشیائی ممالک سے تھا۔ کشتی لامپیدوسا کے قریب پہنچتے ہوئے موسمی خرابی اور کشتی کی بظاہر کمزور حالت کے باعث الٹ گئی۔

بچ جانے والے مسافروں کے مطابق کشتی میں 92 سے 97 افراد سوار تھے، جن میں سے متعدد خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

UNHCR کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک 675 سے زائد تارکینِ وطن خطرناک وسطی بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے یہ راستہ دنیا کے مہلک ترین غیرقانونی مائیگریشن روٹس میں شامل ہو چکا ہے۔

متاثرہ افراد کی شناخت اور حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ یورپی حکام تارکینِ وطن کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے لیے درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter