محبت اور شادی میں مالی حیثیت اہم ہے، ہمایوں اشرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور مستحکم شخص سے شادی حقیقت پسندانہ رویہ ہے۔

کراچی،پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک انٹرویو میں معاشرے میں خواتین کے دولت مند اور مالی طور پر مستحکم مردوں کی طرف رجحان پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

latest urdu news

اپنی شاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے باعث نمایاں مقام رکھنے والے ہمایوں اشرف نے کہا کہ آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے اور یہ بالکل درست ہے، آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے، اس میں کوئی برائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس پیسے نہ ہوں تو کوئی بھی مجھے مسترد کرسکتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔ اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماریہ مجھ سے کسی ایسے لڑکے کے بارے میں مشورہ کرے جو کما نہیں رہا تو میں اسے عملی مشورہ دوں گا کہ شادی سے پہلے اچھی طرح سوچے۔

اسی طرح اگر کوئی لڑکی مجھے صرف پیسوں کی وجہ سے مسترد کرے تو مجھے برا نہیں لگے گا کیونکہ یہ اس کی سوچ ہے۔ ہمایوں اشرف نے مزید کہا کہ اگر میں اپنی بہن یا کزن کے لیے رشتہ دیکھ رہا ہوتا تو میں بھی دیکھتا کہ لڑکا کما رہا ہے یا نہیں، کیونکہ عملی زندگی میں رشتے کے فیصلے میں مالی حیثیت کو مکمل طور پر نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ ہمایوں اشرف متعدد ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں اور اپنے منفرد بیانیے کے باعث شوبز حلقوں میں ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter