78 برس بعد بھی پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے، جابرانہ نظام کو بدلنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 78 برس گزر چکے، مگر بدقسمتی سے آج بھی ملک پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں، خاندانی سیاسی جماعتوں، اور سول و ملٹری بیوروکریسی نے ایک جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ وہی فرسودہ نظام ہے جو قیام پاکستان کے بعد بھی ختم نہ ہو سکا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے بانیوں نے جس فلاحی و اسلامی ریاست کا خواب دیکھا تھا، اسے عملی شکل دینا اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان صرف امت مسلمہ کا ترجمان نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کی آواز بنے گا، اور ہم سب کو مل کر اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter