پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 اگست سے پٹرول 1.32 روپے مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.75 روپے سستا ہونے کا امکان، دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو 16 اگست سے لاگو ہوسکتا ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جبکہ پیٹرول 1.32 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

latest urdu news

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7.11 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ بھی زیر غور ہے، جس کے بعد قیمتوں میں معمولی ردوبدل ممکن ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق رواں سال اور اگلے سال تیل کی اضافی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گر کر دو ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک آ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں آئندہ پندرہ روزہ پٹرولیم قیمتوں کے تعین میں مزید کمی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اوگرا ہر پندرہ روز بعد عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ٹیکسز کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter