انسپکٹر محمد ظہور قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈومیلی پولیس نے چھبر شریف کے پہاڑوں سے انسپکٹر محمد ظہور قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا۔

سوہاوہ میں ڈومیلی پولیس نے انسپکٹر محمد ظہور قتل کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پولیس کی خصوصی کارروائی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

latest urdu news

آپریشن میں اے ایس آئی ملک عدیل اور پولیس اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق خفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا اور کامیاب کارروائی میں اسے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

یاد رہے کہ انسپکٹر محمد ظہور کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter