کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’لڑاکا مرغی‘قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سماج وادی پارٹی کی سینئر رہنما جیا بچن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’شرمندگی کی علامت‘ اور ’لڑاکا مرغی‘ قرار دے دیا۔ یہ بیان جیا بچن کی ایک ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی لینے پر دھکا دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک شخص جیا بچن کے قریب آ کر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر جیا بچن برہم ہو کر اسے دھکا دیتی ہیں۔ دھکے کے بعد وہ شخص پیچھے ہٹ گیا اور معذرت بھی کی، تاہم جیا کا رویہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیران کن تھا۔

اسی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں جیا بچن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ "لوگ ان کی بدتمیزی اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔ جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔”

کنگنا نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ "سماج وادی پارٹی کی ٹوپی، مرغے کی کلغی جیسی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح نظر آتی ہیں، یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔” جیا بچن کی جانب سے کنگنا کی اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کنگنا رناوت نے بالی وڈ کی معروف شخصیات پر تنقید کی ہو، تاہم اس بار ان کا نشانہ براہ راست ایک سینئر خاتون سیاستدان بنی ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر بھی ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter