چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بحریہ ٹاؤن جائیداد نیلامی کیس سننے سے معذرت کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرانے بینچ کو کیس سنا دینے کی ہدایت کی، سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی۔

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ عدالت نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔

latest urdu news

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دے دی تھی جبکہ درخواستیں مسترد کی گئی تھیں،بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے اور وہ اس پر اضافی معروضات جمع کرائیں گے۔

ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی 7 اگست کو ہوگی

عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی کا معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کی پرانے بینچ کو بھجوانے کا فیصلہ اس کی سماعت میں مزید تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter