ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ تعینات کر کے سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 800 نیشنل گارڈ فوجی واشنگٹن ڈی سی میں تعینات کر دیے، میئر نے الزامات مسترد کیے جبکہ اٹارنی جنرل نے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے 800 فوجی تعینات کرتے ہوئے شہر کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا عارضی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ دارالحکومت پُرتشدد گینگز اور خطرناک مجرموں کے قبضے میں آ چکا ہے۔

latest urdu news

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال واشنگٹن ڈی سی میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہوئی ہے۔ تاہم خبر ایجنسی کے مطابق شہر کی ڈیموکریٹ میئر موریل باؤزر نے ٹرمپ کے بیانات کو مبالغہ آمیز قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کیا، لیکن وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرل نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی اور پولیس کنٹرول سنبھالنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter