ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا ریکارڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش اور ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن نے تین منٹ میں ٹوتھ پک سے 559 پکے لوبیا کھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سیریل گینیز ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس منفرد چیلنج میں چار افراد نے صرف ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کی کوشش کی۔

latest urdu news

تین منٹ کے مقررہ وقت میں ٹیم نے 559 لوبیا کھا کر 429 لوبیا کا پرانا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس کامیابی میں ڈیوڈ رش نے ذاتی طور پر 211 لوبیا کھائے اور اپنے ہی سابقہ ریکارڈ 178 لوبیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈیوڈ رش، جو درجنوں دلچسپ اور انوکھے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے اس کارنامے کو "مزیدار مگر مشکل” قرار دیا۔ ٹیم کے دیگر اراکین نے بھی اس کامیابی کو ٹیم ورک اور رفتار کا شاندار امتزاج قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter