گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے اور 77 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، نمازِ جنازہ ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، شوبز شخصیات اور مداح شریک ہوں گے۔

latest urdu news

محمد اسلم کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے عاطف اسلم سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے والد کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

عاطف اسلم اپنی نجی زندگی میں والدین سے گہرے تعلق کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ متعدد مواقع پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی کامیابیوں کا اصل سہرا ان کے والدین کے سر ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے اہم فیصلے والدہ سے مشورہ کر کے کرتے ہیں، جنہیں وہ اپنی اصل طاقت اور رہنمائی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter