105
گجرات کے گاؤں کنگ مہدپور میں امام بارگاہ میں مجلس کے دوران نامعلوم چور نے پولیس اہلکار کا موبائل فون چوری کر لیا۔
گجرات کے تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے گاؤں کنگ مہدپور میں امام بارگاہ میں منعقدہ مجلس کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گجرات پولیس کے ایک اہلکار کی جیب سے قیمتی موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کر لیا۔
اہلکار مجلس میں شریک تھے جب اس واردات کا پتہ چلا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے چوری شدہ موبائل کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں اس قسم کی وارداتوں سے حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
گجرات: موٹر سائیکل چوریاں جاری، مزید 3 وارداتیں