پاکستان فٹبال میں تاریخ رقم ،انڈر 17 بوائز ٹیم کے لیے پہلی خاتون مینجر مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے لیے خاتون مینجر تعینات کر دی گئی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو انڈر 17 فٹبال ٹیم کا مینجر مقرر کیا ہے۔

عروج سہیل بٹ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی سند یافتہ سیف گارڈنگ افسر ہیں اور پی ایف ایف میں اسی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

پی ایف ایف کے مطابق یہ فیصلہ فیفا کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد ہر کسی کو کھیل کے میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم رواں سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں حصہ لے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter