168
گجرات،آئی جی کالونی کھاریاں کینٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ کھاریاں کینٹ کے مطابق ملزم کی شناخت جاوید اقبال کائرہ ساکن کھاریاں کینٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کر رہا تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کیا، جہاں اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ قانون و امن کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری ہے۔