خواجہ آصف کا بھارت کو چیلنج : جنگی طیاروں کے ذخیرے کی بین الاقوامی تصدیق کرائی جائے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیانات کو ’’غیر معقول اور بے وقت‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ دونوں ممالک کے جنگی طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تصدیق کرائی جائے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے نہ تو کوئی پاکستانی طیارہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، جبکہ پاکستان نے چھ بھارتی جنگی طیارے اور ایس-400 فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگ دی، جسے غیر جانبدار مبصرین اور عالمی ذرائع ابلاغ نے درست قرار دیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کئی بھارتی سیاستدانوں، عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس میں بھی بھارتی نقصانات کی تصدیق کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے تاخیری بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ حقائق چھپانا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دفاعی طور پر مکمل تیار ہے اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter