23
لاہور،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔
ماڈل ٹاؤن میں پارلیمانی بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات اور تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور امیدواروں سے متعلق تجاویز لی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ضمنی انتخابات کے ٹکٹ "ہاٹ کیک” کی طرح ہیں، ایک ایک نشست کے لیے پندرہ پندرہ امیدوار موجود ہیں۔ پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کی منظوری دے گا اور جلد دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات میں "میدان سے بھاگ گئی” ہے اور ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار بھی نہیں ہیں۔