سندھ میں منشیات فروشوں کے بعد گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بعد اب اگلی مہم گٹکا اور ماوا تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف شروع کی جائے گی۔

latest urdu news

کراچی میں منعقدہ اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ فہرست میں شامل بڑے منشیات فروش گرفتار ہو چکے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات سے جرائم میں کمی آئی ہے اور اب گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سے بحالی مراکز قائم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، اور جلد اس حوالے سے عملی اقدامات سامنے آئیں گے تاکہ نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے بڑے ادارے قائم کیے جا سکیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter