یومِ آزادی پریڈ کی تیاری ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روزہ پروازوں کی معطلی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں یومِ آزادی کی تقریبات اور پریڈ کی ریہرسل کے پیشِ نظر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی مخصوص اوقات میں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

سرکاری نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں بند رہیں گی۔ ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

اس کے علاوہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے وقت بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔

اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے پہلے اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ شیڈول میں تبدیلیوں سے مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جائے۔

یہ اقدامات پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں، جو اسلام آباد میں بھرپور سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter