ایوب کھوسہ نے شوبز میں آنے کا دلچسپ واقعہ سنایا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار ایوب کھوسہ نے اپنے فنی سفر کی ابتدا سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے سوال پر کہ وہ شوبز میں کیسے آئے، ایوب کھوسہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی وی اس لیے جایا کرتے تھے کہ وہاں خوبصورت لڑکیاں نظر آتی تھیں۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ ایک دن پی ٹی وی کے جنرل مینیجر کریم بلوچ سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے ان سے آنے کی وجہ پوچھی۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ صرف گھومنے آئے ہیں، جس پر کریم بلوچ نے پوچھا کہ کیا ڈرامہ بھی کرنا چاہو گے؟ ایوب کھوسہ کے مطابق انہوں نے فوراً ڈرامے کی خواہش ظاہر کی اور اسی لمحے سے ان کا سفر بلوچی ڈراموں سے شروع ہوا، اداکار نے مزید کہا کہ گھر والوں کے زیادہ خاص تاثرات نہیں تھے، البتہ والد کو یہ فکر تھی کہ کہیں تعلیم متاثر نہ ہو۔

انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی لیکن والد کی یہ خواہش پوری نہ کرسکے کہ وہ بیوروکریٹ بنیں۔ ایوب کھوسہ کے بقول، ایک بار آرٹ کی دنیا میں آنے کے بعد وہ کبھی واپس نہ لوٹے اور آج بھی اسی فیلڈ میں سرگرم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter