خواجہ آصف کی ٹرمپ سے فلسطین میں امن قائم کرنے کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل کے لیے بھی تاریخی کردار ادا کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے صدر ٹرمپ کے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان بھی امن قائم کروا سکتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی اور امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا بھی اشارہ دیا ہے۔
مودی بین الاقوامی مذاق بن چکے، اسرائیلی ریاست کی سازش برطانیہ نے کی، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی اور یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطین میں بھی صدر ٹرمپ ایسا ہی کردار ادا کریں گے، جہاں معصوم شہری پائیدار امن کے لیے عالمی مداخلت کے منتظر ہیں اور دنیا صیہونی مظالم و فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter