وزیراعظم شہباز شریف کا اسرائیلی منصوبے پر سخت ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگ میں خطرناک اضافہ ہے۔

ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کی فوجی کارروائیوں میں توسیع نہ صرف غزہ میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی بلکہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گی۔

latest urdu news

شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو فوری طور پر روکے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی رسائی یقینی بنائے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter