شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں ، سلمان اکرم راجہ کا واضح مؤقف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک دو ٹوک بیان میں کہا ہے کہ شیر افضل مروت اب پارٹی کا حصہ نہیں ہیں، اور ان کی واپسی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

latest urdu news

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی ممکنہ واپسی پر مشاورت کی گئی، جس میں بعض ارکان نے ان کا مؤقف سننے کی سفارش کی۔ اسد قیصر، شہریار آفریدی اور نثار جٹ سمیت دیگر نے ان کی واپسی کی حمایت کی۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس وقت جواب دیتے ہیں جب پارٹی کے اندر سے ان کے خلاف بیانات دیے جائیں۔ تاہم، پارلیمانی پارٹی کی جانب سے انہیں خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پارلیمانی پارٹی اپنی رائے بانی چیئرمین کے سامنے رکھے گی تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب، سلمان اکرم راجہ نے تمام قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ شیر افضل مروت فی الوقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں اور پارٹی پالیسی اس حوالے سے بالکل واضح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter