ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹس جمع کرانے پر 11 ریسلرز کو معطل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تصدیقی عمل کے دوران انکشاف ہوا کہ معطل شدہ پہلوانوں نے اپنی عمر میں رد و بدل کے لیے جعلی کاغذات جمع کرائے۔ کچھ برتھ سرٹیفکیٹس فوٹوشاپ کے ذریعے تبدیل کیے گئے تھے جبکہ بعض کیسز میں یہ سرٹیفکیٹس پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد جاری کیے گئے۔
بھارت کا لیجنڈز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار
ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 پہلوانوں کے برتھ سرٹیفکیٹس کی جانچ کی، جس میں 11 کیسز میں دھوکا دہی ثابت ہوئی۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی کاغذات جمع کرانے والے تمام کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ حالیہ کارروائی میں 6 ریسلرز کو معطل کیا گیا جبکہ باقی 5 کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔