140
گجرات اور کھاریاں میں نامعلوم چوروں نے دو زیر تعمیر مکانوں سے مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے مالیت کی بجلی کی وائرنگ اور دیگر سامان چرا لیا۔
پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے گلشن کالونی میں رہائشی محمد منور کے زیر تعمیر مکان سے چور نو لاکھ روپے مالیت کی بجلی وائرنگ اور تاریں لے اڑے۔ اسی طرح کھاریاں کے علاقے تنویر ٹاؤن میں محمد قاسم کے زیر تعمیر مکان سے چار لاکھ روپے مالیت کی بجلی وائرنگ چوری کر لی گئی۔
واقعے کی اطلاع پر تھانہ سول لائن گجرات اور تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
گجرات ، سروس فیکٹری کے گارڈ نے ہزاروں روپے کے جوتے چرا لیے