مولانا فضل الرحمان نے فرخ کھوکھر کو ملک گیر تنظیمی مہم کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما فرخ کھوکھر کو اب تک کا سب سے اہم تنظیمی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

latest urdu news

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے فرخ کھوکھر کو ہدایت کی کہ وہ جے یو آئی کی تنظیمی سرگرمیوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

تیل معاہدوں پرعوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے:مولانا فضل الرحمان
فرخ کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے بھرپور دورے کریں گے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فرخ کھوکھر کی قیادت میں شروع ہونے والی یہ مہم، جے یو آئی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کا ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہوگی، جس سے پارٹی کو نوجوان طبقے میں نئی مقبولیت حاصل ہونے کی توقع ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter