آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کر لی، جس کی تقریب نہایت سادہ مگر خوبصورت انداز میں کینیڈا میں منعقد ہوئی۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں بلکہ ان کے عروسی لباس نے بھی مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔

latest urdu news

آئمہ بیگ نے اپنی شادی کے موقع پر آئیوری رنگ کا ایک خاص عروسی جوڑا زیب تن کیا، جسے انہوں نے ایک گہرے سبز رنگ کے دوپٹے کے ساتھ منفرد انداز میں اسٹائل کیا۔ ان کی نازک جیولری اور ہلکا سا میک اپ ان کے اس خاص دن کے انداز کو مزید خوبصورت بناتا نظر آیا۔

آئمہ کا یہ دلکش عروسی لباس معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے منتخب کیا گیا۔ حسین ریہار کی آفیشل ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 7 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ نے یہ جوڑا اپنی ذاتی پسند کے مطابق کسٹمائز کروایا، جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 75 ہزار روپے بنی۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے اس انداز کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ آئمہ نے اپنی شخصیت اور فیشن سینس کو خوبصورتی سے عروسی لباس میں سمو دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter