ارشد ندیم کی سرجری کامیاب ، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ، اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پنڈلی کی سرجری کے بعد اب وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔

کیمبرج میں ہوئی سرجری کے بعد اپنے بیان میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اُن کے فزیو تھراپسٹ نے بھی ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان کی ری ہیب بھی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔

latest urdu news

ارشد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے دوبارہ تھرو پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور ان کی فٹنس تسلی بخش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ میں چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کروں گا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter