انعامی بانڈز رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری! نیشنل سیونگز نے 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو جمعہ 15 اگست 2025 کو فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
پاکستان میں انعامی بانڈز کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ نہ صرف اصل رقم محفوظ رہتی ہے بلکہ ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 100، 750، 1500، 7500، اور 15000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔
نیشنل سیونگز کے مطابق 100 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی صبح 9 بجے ہوگی، جس کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
انعامات کی تقسیم
پہلا انعام: 7 لاکھ روپے (1 خوش نصیب)
دوسرا انعام: 2 لاکھ روپے (3 خوش نصیب)
تیسرا انعام: 1,000 روپے (1199 افراد)
بانڈز رکھنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بانڈز کی تصدیق بروقت مکمل کریں تاکہ انعام کی صورت میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے