طلبہ کیلئے خوشخبری: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب بھر کے طلبہ کیلئے خوشخبری ہے، موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق، اگرچہ اسکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن شدید گرمی، حبس اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹیوں میں مزید توسیع کی تجویز زیر غور ہے، اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھا جا سکے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتِ حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ چھٹیوں میں توسیع کا حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کبھی بارش اور کبھی شدید حبس نے موسم کو غیر متوازن بنا رکھا ہے۔ محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ طلبہ و اساتذہ کی صحت و سلامتی کو ترجیح دے کر ہی کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter