غزہ: اسرائیلی حملوں میں 150 فلسطینی شہید، قومی فٹبالر بھی شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 150 فلسطینی شہید، قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید بھی شہید۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں خواتین، بچے، ضعیف افراد اور امداد کے منتظر شہری شامل ہیں، جب کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید بھی کھانے کے حصول کی کوشش میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔

latest urdu news

قطری میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سے زائد فلسطینی اُس وقت شہید ہوئے جب وہ امدادی خوراک کے انتظار میں جمع تھے۔ سلیمان العبید، جو فلسطین کے معروف فٹبالر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں، انہی مظلوموں میں شامل تھے۔ ان کی شہادت نے فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے جڑے حلقوں کو بھی گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک مختلف کھیلوں سے وابستہ 662 کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں، جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی حملے صرف عام شہریوں ہی نہیں، بلکہ ہر طبقہ زندگی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امدادی قافلوں کو بمباری سے تباہ شدہ راستوں کی طرف موڑ دیا، جہاں سڑک پر اُلٹنے والے امدادی ٹرک سے مزید 20 فلسطینی شہید ہوئے۔ شدید غذائی قلت کی وجہ سے 96 بچوں سمیت 193 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (WFP) نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صرف چند امدادی ٹرکوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ یہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک "امدادی سیلاب” کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter