160
پاکستان میں گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران مبینہ طور پر 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد بدعنوان عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ انکشاف معروف اینکر پرسن محمد مالک نے اپنے پروگرام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے دوران ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس خطیر رقم کی کرپشن کا معاملہ سامنے آیا، جہاں ایک بااثر شخصیت نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ملک میں کرپشن میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے۔
ان ہدایات کی روشنی میں بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں، جن پر اربوں روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف خفیہ و تحقیقاتی اداروں کو مخصوص ٹاسک بھی سونپے جا چکے ہیں۔
محمد مالک کے مطابق حکام اب ٹھوس اقدامات اور بڑے فیصلوں کی طرف بڑھ چکے ہیں، اور فوری طور پر 500 ارب روپے کی ریکوری کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔