گجرات میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیروشاہ چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، ایک شخص موقع پر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

گجرات کے علاقے پیروشاہ چوک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو افراد موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔

latest urdu news

حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا فرد زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مرنے والا اور زخمی ہونے والا شخص بالترتیب گاؤں مرزا اور جلال پور صوبتیاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی شہریوں نے ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیروشاہ چوک اور اطراف میں ٹریفک نظم و ضبط کے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter