پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس اپنے عہدے سے مستعفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

لاہور، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حافظ فرحت عباس کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

latest urdu news

پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔

حافظ فرحت عباس کا یہ کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے اس ذمے داری سے مستعفیٰ ہونے کی اجازت دی جائے۔

پارلیمانی لیڈر کا یہ کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے باجوں پر پابندی کے باوجود بھی یوم آزادی پر دن بھر منچلے باجے بجاتے رہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں باجا بجانے پرپابندی کےنوٹیفکیشن پر انتظامیہ عمل نہ کراسکی، باجوں کی خرید وفروخت اور ان کا استعمال بلا خوف سڑکوں پر ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 10 روز کے لیے باجوں کی خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائدکی گئی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter