گوجرانوالہ: دو سال میں آٹھ بچوں کی پیدائش،خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ: نجی اسپتال میں ایک حیران کن اور خوش کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں چار بچیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ کامیاب ڈیلیوری کے بعد ماں اور زیادہ تر نومولود بچے صحت مند ہیں، البتہ ایک بچی کی طبیعت نازک بتائی گئی ہے جسے فوری طور پر نرسری میں منتقل کر کے خصوصی نگہداشت دی جا رہی ہے۔

latest urdu news

یہ واقعہ نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ اسپتال کے عملے اور دیگر مریضوں کے لیے بھی باعثِ حیرت بن گیا۔ بچوں کی پیدائش کی اطلاع پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہلِ خانہ نے اسے "اللہ کی رحمت” قرار دیا۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اسی خاتون، کومل، نے دو سال قبل بھی بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ صرف دو برس میں آٹھ بچوں کی ماں بن چکی ہیں، جس پر ان کے شوہر اور قریبی رشتہ دار بے حد خوش نظر آئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور تمام بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم کی مسلسل نگرانی میں نومولود بچوں کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس غیرمعمولی واقعے نے ایک بار پھر قدرت کے کرشمات کو سب کے سامنے اجاگر کر دیا ہے، اور لوگ اس خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter