اڈیالہ جیل میں عمران خان کو 730 دن مکمل، وہ عوامی حاکمیت کی علامت ہیں: فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو قید ہوئے آج دو سال (730 دن) مکمل ہو گئے ہیں، اور وہ جیل میں صرف پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کے لیے موجود ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عوامی حقِ حکمرانی کا واحد روشن ستارہ ہیں، اور ان کی جرأت و استقلال پر ان کے شدید ترین مخالفین بھی حیران ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

latest urdu news

"پاکستان میں جب بھی جمہوریت بحال ہو گی، عمران خان کو اس نئے پاکستان کا بانی تسلیم کیا جائے گا، جہاں حکمرانی صرف عوام کا حق ہو گا، بنیادی حقوق بحال ہوں گے، عدالتیں آزاد ہوں گی اور سیاست کو مداخلت سے پاک کیا جائے گا۔”

واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گزشتہ دو برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ پارٹی مؤقف کے مطابق، ان کی گرفتاری اور مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں سیاسی، قانونی اور انسانی حقوق کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter