عوام آج سازش اور فساد پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج سازش اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے دور رہیں اور شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ گروہ آج ایک بار پھر ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کریں گے، جن سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دی جا چکی ہے اور وہ تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل ہونا ہے۔”

عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاجی کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

"افسوس کا مقام ہے کہ جب پوری قوم استحصالِ کشمیر کا دن منا رہی ہے، کچھ عناصر استحصالِ پاکستان کا ایجنڈا لے کر نکلے ہوئے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے جو چند گھنٹوں میں بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور کسی گروہ کو ریاست کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ اطلاعات نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو آج کے روز شر، فساد اور گمراہ کن عناصر سے دور رکھیں، کیونکہ امن اور استحکام، پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter