نیلم منیر کا شوہر سے متعلق دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر کا اپنے شوہر کے بارے میں دیا گیا مختصر مگر مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

حال ہی میں نیلم منیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، جہاں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات پوچھے گئے۔ ایک مداح نے سوال کیا، ’’راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟‘‘ جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’مجھ سے محبت!‘‘

latest urdu news

نیلم کا یہ برجستہ جواب دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مزاحیہ انداز کو پسند کرتے ہوئے خوب تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایسا جواب صرف نیلم ہی دے سکتی ہیں، سادگی میں چھپا ہوا مزاح لاجواب ہے۔‘‘

نیلم منیر کا شوہر سے متعلق دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ نیلم منیر نے رواں سال خاموشی سے دبئی میں مقیم میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ مستقل طور پر دبئی منتقل ہو چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، اگرچہ ٹی وی اسکرین پر ان کی موجودگی کچھ کم ہو گئی ہے، تاہم مداحوں کے دلوں پر ان کی مقبولیت اب بھی قائم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter